ابنا: بريگيڈيئر جنرل حسين سلامي نے اپنے ايک بيان ميں امريکہ کے وزير دفاع کے لئے چک ہيگل کي نامزدگي کے بارے ميں کہا کہ ممکن ہے کہ بعض امريکي عہديدار الگ شخصيت کے مالک ہوں ليکن امپريالزم نام کےسسٹم ميں داخل ہونے کے بعد وہ بھي اسي سسٹم کا حصہ بن کر سامراج کي خدمت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہيں-بريگيڈيئرجنرل سلامي نے واضح کيا کہ امريکہ ايک ايسے نظرياتي اور سياسي سسٹم کا مالک ہے جس ميں چہروں کي تبديلي سے اس کي تسلط پسندانہ سوچ اور پاليسيوں ميں کوئي تبديلي نہيں آتي-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کےڈپٹي کمانڈر نے امريکي صدر باراک اوباما کے تبديلي کے نعرے کا حوالہ ديا اور کہا کہ امريکي عہديدار اکثر دلچسپ قسم کے دعوے کرتے ہيں ليکن ان کے عمل کو ديکھتے ہوئے يہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوتے ہيں-
بريگيڈيئر جنرل سلامي نے يہ بات زور ديکر کہي کہ جب تک امريکي حکام کے عمل ميں تبديلي نہيں آئے گي اس وقت تک اسلامي جمہوريہ ايران کو امريکي حکام کي باتوں پر ذرہ برابر بھي اعتماد نہيں ہوگا –
.......
/169